ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑو، فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختیار علی ابڑو کا کہنا ہے کہ گھروں میں چھوٹی فیکٹریز سے دھوئیں اور کیمیکل سے اموات کا شبہ ہے۔

کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں گزشتہ چند روز میں زہریلی گیس سے متاثرہ 18 بچوں کی اموات کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی میں جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آج تین فیکٹریاں سیل کرکے 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اموات کی اطلاع پر ڈاکٹرز کی ٹیم اور موبائل لیب علاقے میں بھیجی۔

ان کا کہنا تھا کہ بخار اور گلے میں تکلیف کے شکار افراد کے خون کے نمونے اور ایکسرے کیے، تمام نمونے لیبارٹری کو بھیجے گئے۔

انہوں نے کہا کہ گوٹھ کے لوگوں نے ایک ماہ میں 15 سے 16 افراد کے انتقال کا بتایا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھوئیں اور کیمیکل سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیباٹری رپورٹس کے بعد ہی اموات کی حتمی وجہ بتاسکیں گے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *