[ad_1]
صوبۂ خیبر پختون خوا کی نگراں کابینہ تشکیل دے دی گئی، محکمۂ انتظامیہ نے اس حوالے سے احکامات جاری کر دیے۔
محکمۂ انتظامیہ کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے ارکان تعینات کر دیے۔
نگراں کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔
شفیع اللّٰہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، فضل الہٰی، عدنان جلیل بھی کابینہ کا حصہ ہیں۔
محکمۂ انتظامیہ کے مطابق نگراں کابینہ میں خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی اور محمد علی شاہ شامل ہیں۔
[ad_2]