نقیب اللّٰہ محسود کے بھائی عالم شیر کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالم شیر نے کہا کہ عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ والد انصاف کی امید لیے دنیا سے رخصت ہوئے۔

نقیب اللہ محسود کے بھائی نے مزید کہا کہ ہمیں ٹرائل کے دوران بھی دھمکیاں دی گئیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللّٰہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *