[ad_1]

تربیلا کو متحرک کرنے کیلئے 5 کوششیں کی گئیں اور تمام ناکام رہی ہیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ تربیلا کو متحرک کرنے کیلئے 5 کوششیں کی گئیں اور تمام ناکام رہی ہیں۔

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہا کہ 2021 میں بجلی بریک ڈاؤن ہوا تو ہم نے بڑے شہروں میں 4 گھنٹے میں بجلی بحال کر دی تھی۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ہم نے پورے ملک میں 7 سے 8 گھنٹے میں بجلی بحال کر دی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ امپورٹڈ حکومت بحالی کا انتظام بھی ٹھیک طرح سے نہیں چلا سکتی۔

واضح رہے کہ ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہے، وزير توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ رات تک ملک بھر میں بجلی بحال کر دی جائے گی۔

ملک بھر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے بعد پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا، صبح سات بج کر 34 منٹ پر ہونے والے بجلی بریک ڈاؤن نے پورا ملک ہی لپیٹ میں لے لیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *