[ad_1]
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز 25 جنوری کے لیے ڈی لسٹ کر دیے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت اب 31 جنوری کو ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت بھی 31 جنوری کو ہوگی۔
خیال رہے کہ خلیل الرحمان نے عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
[ad_2]