[ad_1]

آئی ایم ایف چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے، نہیں بڑھائیں گے تو قسط نہیں ملے گی،  مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف چیزوں کے ریٹ بڑھانے کا کہہ رہا ہے، نہیں بڑھائیں گے تو قسط نہیں ملے گی، ایکسپورٹ بڑھانے، امپورٹ کم کرنے کے علاوہ معیشت کی بحالی کا کوئی طریقہ نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’نیا پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معیشت بحالی کیلئے صنعتی و زرعی پیداوار کو بڑھانا ہوگا، ہمیں اس وقت برآمدات پر فوکس کرنا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کو معیشت سے متعلق بڑے فیصلے لینے ہوں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بیورو کریسی اور سیاست دانوں میں اہلیت کا فقدان ہے، ہمیں پرائیویٹائزیشن کے قانون کو آسان کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر کسی کو چور چور کہنے سے کام نہیں چلے گا، چور چور کہیں گے تو آدمی نجکاری کے معاملے میں ہاتھ ڈالنے سے گھبرائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *