[ad_1]
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنایا گیا وزيراعلیٰ نہیں مانیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا بنایا گيا وزیر اعلیٰ نہیں چلنے دیں گے، ان کے نامزد وزیراعلیٰ کے خلاف عدالت جائيں گے۔
پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نیت اور سوچ کا پتا ہے۔
ادھر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نگراں وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لیے پارلیمانی کمیٹی نوٹیفائی کردی، تحریک انصاف نے کمیٹی کو بھیجنے کے لیے احمد نواز سکھیرا اور نوید چیمہ کے نام فائنل کرلیے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں کسی نتیجے پر نہ پہنچی تو فیصلہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا، جس کے پاس فیصلے کے لیے دو دن ہوں گے۔
[ad_2]