[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چمن میں کوژک ٹاپ پر تیز برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات جمعہ سے کراچی اور ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، ریکارڈ سردی بھی متوقع ہے۔

لیویز کنٹرول نے برف صاف کرنے اور نمک پاشی کا آپریشن شروع کردیا ہے، جبکہ کوژک ٹاپ پر ٹریول ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طوفان کی شدت دیکھ کر کوژک ٹاپ کو ٹریفک کیلئے بند کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کان مہترزئی، مسلم باغ، خانوزئی میں برفباری جاری ہے، چمن شہر اور گرد و نواح میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالے زیر آب آگئے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی بلوچستان کے موسمی اثرات جمعہ سے کراچی اور ساحلی علاقوں پر اثر انداز ہونےکا امکان ہے۔

اس سسٹم کے زیر اثر بلوچستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں ریکارڈ سردی متوقع ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *