[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے جماعتِ اسلامی کے امیدوار کی کراچی کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں گلشنِ اقبال کراچی کی یو سی 7 سے جماعتِ اسلامی کے امیدوار نے 2 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کی درخواست دائر کی تھی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے درخواست کی سماعت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ٹریبونل کا فورم موجود ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک ٹریبونل نہیں بنایا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے انہیں ہدایت کی کہ آپ اپنی درخواست لے کر مجاز اتھارٹی کے پاس جائیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *