[ad_1]

تمام ڈی آر او آفس پر نتائج ملنے تک احتجاج کرینگے، علی زیدی

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ صبح تمام ڈی آر او آفس پر احتجاج کرینگے، نتائج ملنے تک احتجاج کیا جائے گا۔

کراچی میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں، ہمارے پاس فارم 11 اور 12 ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ جو جو لوگ کیماڑی ڈی آر او آفس میں موجود تھے انہوں نے دیکھا کہ ہم پر تشدد ہوا، زرداری مافیا کے غنڈوں نے ڈنڈے مارے۔

اس موقع پر موجود پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تین چار ماہ میں الیکشن ہونے ہیں پھر ہماری حکومت ہوگی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *