[ad_1]

کراچی: بلوچ کالونی کے اطراف میں بجلی کی بندش پر شہریوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی کے علاقے بلوچ کالونی کے اطراف کی آبادی میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔ 

اس موقع پر شہریوں نے شارع فیصل پر دھرنا دیا، جس کی وجہ سے بلوچ کالونی کی طرف سے صدر جانے والا ٹریفک معطل ہوگیا۔ 

معلوم ہوا ہے کہ عمر کالونی اور اطراف میں طویل دورانیے سے بجلی بند ہے، جس سے پریشان شہریوں نے احتجاج کیا۔ 

دھرنے کی وجہ سے شہر سے ایئرپورٹ کی طرف جانے والا ٹریفک بھی متاثر ہوا۔ جبکہ شہید ملت روڈ ایکسپریس وے اور پل پر بھی ٹریفک جام ہوگیا۔

ٹریفک بحال کرنے اور صورتحال پر قابو پانے کیلئے پولیس موقع پر موجود ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *