[ad_1]

گھر والوں کو بھی علم نہیں ہو سکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، پرویز الہٰی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے بھی مدد کی، گھر والوں کو بھی علم نہیں ہو سکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، پی ٹی آئی اگلے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، اب جنرل الیکشن ہوں گے۔

پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان ہر وقت عوام کی خدمت اور دین کے بارے میں سوچتے ہیں، عمران خان ایماندار اور نیک ہیں ان جیسا لیڈر کوئی نہیں۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف صرف مانگنے کے قابل رہ گیا ہے، شہباز شریف مانگنے جاتا ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ پتہ کریں واپسی کا ٹکٹ ہے یا نہیں، ن لیگ والے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائیں گے، عوام نے ن لیگ والوں سے 30 برس کا حساب لینا ہے۔

رہنما ق لیگ نے کہا کہ شریفوں کی زبانیں باہر نکلی ہوئی ہیں، سمجھ نہیں آ رہی کہ کرنا کیا ہے، شہبازشریف ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، نواز شریف نے کہہ دیا ہے کہ میں واپس نہیں آؤں گا، اب ن لیگ اور زیادہ نیچے چلی گئی ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ شہباز شریف کا کرنے والا نہیں نکلا بلکہ یہ لیٹ گیا ہے، شریفوں کے سارے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے، عمران خان کے سامنے شریفوں کی سیاست زیرو ہوچکی ہے، شہباز شریف نیند کی 15 گولیاں بھی کھالے، اب اسے نیند نہیں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو اعتماد کا ووٹ لے لیا، اب ان کی باری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *