[ad_1]
ریئل اسٹیٹ اینڈ فیڈریشن آف ریئلٹر کے چیئرمین مسرت اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت اعجاز کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ چلتی ہے تو 52 دیگر انڈسٹریز بھی چلتی ہیں، 75 فیصد اوورسیز پاکستانی ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس اسی طرح رہے تو لوگ سرمایہ کاری نہیں کریں گے، گین ٹیکس کا ظالمانہ طریقہ کار ختم کرکے پرانی مدت اور شرح بحال کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس ٹیکس کی شرح فوری طور پر ایک فیصد مقرر کی جائے، یقینی بنایا جائے کہ تمام ٹرانسفرز رجسٹرڈ رئیلٹرز کے ذریعے ہوں۔
مسرت اعجاز نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو نائیکوپ کی بنیاد پر فائلر تصور کیا جائے، نان پوزیشن فائلرز پر ٹیکس کی شرح نصف مقرر کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق قانون سازی میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
[ad_2]