[ad_1]
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے علاقہ ڈیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایڈووکیٹ شیخ عمران جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے گھات لگا کر انہیں قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔
مقتول ایڈووکیٹ شیخ عمران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
[ad_2]