[ad_1]
ضلع کونسل بدین اور میونسپل کمیٹی بدین میں جی ڈی اے رہنما ذوالفقار مرزا کے حمایت یافتہ امیدواروں کو شکست ملی ہے۔
پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے بدین میں بھی کامیابی حاصل کرلی، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کی تمام 9 نشستیں بھی جیت لی ہیں۔
ماتلی کی بارہ میں سے 11 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
ادھر جی ایم سید کے قصبے سن کے علاوہ تقریباً تمام ٹاؤن کمیٹیوں میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں۔
[ad_2]