[ad_1]

گلشنِ معمار میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی زیرِ حراست

کراچی کے علاقے  گلشن معمار میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

گلشن معمار کے بلاک ڈی میں دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑا ہوا، نامزد یوسی چیئرمین پیپلز پارٹی یو سی 12 پر مبینہ تشدد کیا گیا۔

زخمی نامزد یوسی چیئرمین ہلال سعید کو میڈیکل کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن میں 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوگیا۔

چنیسر گوٹھ کی یوسی 8 میں ہنگامی آرائی دیکھنے میں آئی، ایک سیاسی جماعت کے کونسلر کے امیدوار پر دوسری جماعت کے کارکنوں نے تشدد کیا۔

پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے کارکنوں میں تصادم ہوا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے امیدوار گنتی کے عمل میں حصہ لینا چاہ رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کے روکنے پر دونوں سیاسی جماعتوں کے کارکن آپس میں لڑ پڑے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *