[ad_1]

کراچی بلدیاتی الیکشن: قاری عثمان کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام

جمعیت علماء اسلام (ف) کراچی کے سینئر رہنما قاری عثمان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں قاری عثمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی 24 جولائی سے الیکشن ملتوی کرواتے کرواتے 15 جنوری تک لے آئی۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے کو رات تک پہنچنا تھا جو نہیں پہنچا، بلدیاتی انتخابات میں 3، 3 گھنٹے کی تاخیر سے پولنگ کا عملہ پہنچا اور الیکشن شروع ہوا۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پورے کیماڑی میں پہلے سے سب کچھ کیا ہوا ہے، یہ لوگ الیکشن دکھاوے کے لیے کر رہے ہیں۔

قاری عثمان نے الزام لگایا کہ یونین کونسل 8 میں چیئرمین کا امیدوار دھاندلی کرتے پکڑا گیا، ماڑی پور یو سی 3 میں خواتین پولنگ اسٹیشن سے ٹھپے غائب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہتے تھے سندھ کی حکمران جماعت سب کر چکی ہے، ایم کیو ایم نے بائیکاٹ کیا، یہ نہ ہو کہ تمام جماعتیں الیکشن کو مسترد کر دیں۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ صبح سے اب تک ہر یونین کونسل میں دھاندلی کی شکایت ملی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *