[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں جاری بلدیاتی انتخاب کی پولنگ کے دوران ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی یوسی 3 میں نقاب پوش نامعلوم افراد پولنگ اسٹیشن میں گھس گئے۔

پولنگ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد نامعلوم افراد آئے جنہوں نے پولنگ عملے اور آر او کو ہراساں کیا۔

ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ٹیکنیکل سامان میں چھیڑ چھاڑ کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد ایک سیاسی جماعت کی جھنڈا لگی ہوئی گاڑیوں پر سوار تھے۔

واضح رہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گزشتہ روز ہی تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *