[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن محفوظ یار خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اہم فیصلے کرنے والی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر کے عزت بچائی ہے۔

محفوظ یار خان نے کہا کہ آرڈیننس جاری ہونے کا آپشن ہے، الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب سے کچھ دیر بعد اہم فیصلے ہوں گے۔

علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ 85 فیصد مینڈیٹ ہے لیکن کیا سارا رسک ہم ہی لیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن اور عدالتوں میں گئے، الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دیر بعد بہت سی باتیں واضح ہوجائیں گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *