[ad_1]

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ آفس نے مقامی وکیل کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر اعتراض لگا دیا۔

ہائی کورٹ آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔

درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری، پرویز الہٰی اور عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کی مخالف ہے، اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی تو وزیرِ اعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے کسی آئینی اختیار کے بغیر اسمبلی توڑنے کی ہدایت دی، پرویز الہٰی نے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوائی۔

درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *