[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں نئے انتخابات کے بعد کونسل ممبران کی تعداد 367 ہو جائے گی جبکہ پرانے کونسل ہال میں 309 ممبران کی گنجائش موجود ہے۔

نئے منتخب 58 ممبران کے بیٹھنے کے لیے پرانے کونسل ہال میں جگہ موجود نہیں ہے۔

حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ نیا میئر منتخب نمائندوں سے ٹینٹ لگا کر یا کسی ہوٹل میں حلف لے گا؟

کے ایم سی ہیڈ آفس، فریئر ہال، پولو گراؤنڈ کو کونسل ہال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے اور باغِ ابنِ قاسم، خالق دینا ہال اور مرکزِ اسلامی بھی عارضی کونسل ہال کے طور پر استعمال ہو سکتے ہیں۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹینٹ لگا کر اجلاس کرنے اور طعام پر فی دن 5 لاکھ روپے سے زائد خرچہ آئے گا، کے ایم سی نے نیا کونسل ہال الہٰ دین پارک کی جگہ پر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ الہٰ دین پارک کی جگہ پر 500 افراد پر مشتمل نیا کونسل ہال تعمیر کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *