[ad_1]

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سعودی عرب پاکستان میں اعلان کردہ دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر آمادہ ہو گیا۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

سعودی ولی عہد نے ایس ایف ڈی کو اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم بھی بڑھانے پر غور کی ہدایت کی ہے۔

سعودی میڈیا کا بتانا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کردی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *