[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث ایک شخص انتقال کر گیا۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 50 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 17 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 20 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 639 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 969 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 399 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 28 ہزار 918 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 64 فیصد، اسلام آباد میں 0 اعشاریہ 49 فیصد اور لاہور میں 0 اعشاریہ 14 فیصد ریکارڈ کی گئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *