[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں سی ویو پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر سارہ کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، واقعہ سے قبل سارہ اسپتال سے نکلتی ہے تو اس کے ساتھ بسما بھی ہوتی ہے۔

تین روز قبل سی ویو میں سمندر میں ڈوبنے والی خاتون کی واقعہ کے روز کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں متوفیہ ڈاکٹر سارہ کو کلینک سے نکلتے دیکھا گیا ہے، کلینک سے نکلتے وقت ان کے ساتھ ان کی ساتھی بسمہ بھی ہے۔

دونوں ایک ساتھ اسپتال سے نکلتی ہیں اور کچھ دیر ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں، اس کے بعد بسما اور سارہ الگ راستے پر چلی جاتی ہیں، فوٹیج متوفیہ سارہ کے لاپتہ ہونے سے کچھ دیر قبل کی ہے۔

واضح رہے کہ کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر شان سلیم نے پولیس تفتیش میں بتایا کہ اس کا متوفیہ سے جنسی تعلق تھا، سارہ ڈاکٹر شان کے کلینک پر کام کرتی تھی، ڈاکٹر نے قرض دیکر بلیک میل اور جنسی تعلق پر مجبور کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *