[ad_1]
کراچی کے علاقے شاہ لطیف سے پولیس نے جعلی آرمی کارڈ، اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے شاہ لطیف، منزل پمپ روڈ سے چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا، ملزم فضل الرحمٰن سے آرمی کا جعلی سروس کارڈ، آرمی نیم پلیٹ بھی برآمد ہوئی ہے۔
ملزم کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل چوری کی ہے، پولیس کی جانب سے ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔
[ad_2]