[ad_1]

تصاویر بشکریہ ایدھی فاؤنڈیشن
تصاویر بشکریہ ایدھی فاؤنڈیشن

کراچی میں 2 روز قبل سی ویو کے پاس سمندر میں کود کر ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔

پولیس کے مطابق 2 روز قبل ساحل سے مذکورہ لڑکی کا بیگ ملا تھا، جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، جس کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب سی ویو کے قریب سمندر سے لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے والد نے بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیٹی جمعے کو گھر سے ویٹرینری اسپتال گئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی۔

مدعیٔ مقدمہ لڑکی کے والد نے ایف آئی آر کے لیے دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری بیٹی سے جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ لڑکی نے ذہنی دباؤ میں آ کر خود کشی کی۔

ادھر پولیس نے ویٹرینری اسپتال سے اس کے مالک اور 1 خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خودکشی کرنے والی مذکورہ لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ہو گا، واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتفتیش جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *