[ad_1]
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے بڑا منافق اورمحسن کش شخص نہیں دیکھا۔
اسلام آباد میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیرِ اعظم ناکام ثابت ہوئے، جنرل باجوہ نے کس طرح عمران خان کی مدد کی وہ سب کے سامنے آ رہا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے کوشش کی کہ عمران خان کے ذریعے پاکستان آگے بڑھے، آج عمران خان جنرل باجوہ کے لیے کیا الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو مسندِ اقتدار پر اٹھایا ان پر عمران خان الزامات لگا رہے ہیں، گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے معاشرے کو تباہ کر دیا، عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، عمران نیازی نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے چینی کمپنیوں پر کرپشن کے الزامات لگائے جس پر چین ناراض ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کے عوام کو سہولت فراہم کرے گا۔
[ad_2]