[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابات سے کوئی خطرہ نہيں، بھرپور تیاری ہے، جیت کر دکھائيں گے۔
تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال چار مہینے آپ نے الیکشن نہیں ہونے دیے، ہماری حکومت کو تو 8 مہینے ہوئے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ہوتے ہی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کردار صرف الیکشن کروانا ہے، الیکشن نہیں کرواسکتے تو چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائيں۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر توہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں۔
[ad_2]