[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ میں پولیس اور سادہ لباس افراد کی جانب سے چیکنگ کے بہانے دکانداروں سے لوٹ مار کی گئی۔

سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ میں پولیس کے ساتھ سادہ لباس افراد کی جانب سے چیکنگ کے بہانے دکانداروں کو تنگ کرنے پر دکانداروں نے احتجاج کیا۔

دکانداروں کے مطابق گزشتہ روز 2 پولیس اہلکاروں کے ساتھ 2 سادہ لباس افراد آئے، سادہ لباس افراد نے پولیس کے ساتھ دکانداروں کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران جس کی جیب میں جتنے پیسے تھے اہلکاروں نے لوٹ لیے، بہت سے دکانداروں کی جیب میں موجود نقد رقم اہلکار لے گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی جیو نیوز نے حاصل کرلی۔

پولیس سے رابطہ کرنے پر واقعہ پر روایتی لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں اس معاملے کا علم نہیں۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ الآصف اسکوائر کی مارکیٹ سے کوئی بھی دکاندار شکایت لیکر نہیں آیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *