[ad_1]
بلاول ہاؤس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور پیپلز پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں حلقہ بندیوں کے معاملے میں پیشرفت نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان حلقہ بندیوں کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وہ سیاست نہیں شہری سندھ کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں، اس لیے موجودہ اتحادی حکومت کا حصہ بنے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلز پارٹی پر معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے کا شکوہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے نمائندہ وفد نے ملاقات میں ہونے والی گفتگو پر وزیراعظم کو آگاہ کرنا ہے، وزیراعظم نمائندہ وفد سے بریفنگ لینے کے بعد آصف زرداری سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان آج ایک اور ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے جنرل ورکرز اجلاس میں حکومت سے علیحدگی سمیت دیگر آپشن پر کارکنوں سے رائے لی جائے گی۔
[ad_2]