[ad_1]
کراچی میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے چھٹکارے کے لیے پولیس نے انوکھا اقدام اپنایا ہے۔
پولیس نے منشیات کے عادی افراد کو گنجا کر کے ایدھی حکام کی تحویل میں دینا شروع کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پتہ چلا کہ منشیات کے عادی افراد موٹرسائیکلیں چوری کر کے فروخت کرتے ہیں۔
پولیس نے کہا کہ اس اقدام سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، منشیات کے عادی افراد کو گنجا کر کے نہلا کر ایدھی حکام کی تحویل میں دیا جاتا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ افراد اگر جلدی چھوٹ کر واپس آ جائیں گے تو نشاندہی ہو سکے گی۔
[ad_2]