[ad_1]
سندھ ہائی کورٹ نے قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے کیس میں پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ شہباز گِل کو کراچی میں درج 3 مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔
عدالتِ عالیہ نے پولیس کو گرفتاری سے روکنے کے لیے دائر شہباز گِل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کے خلاف کراچی کے سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ تھانے میں مقدمات درج ہیں۔
عدالت نے آئی جی سندھ و دیگر کو 12 جنوری کے لیے نوٹسز جاری کر دیے۔
شہباز گِل کے وکیل کا عدالت میں مؤقف ہے کہ شہباز گِل نے سندھ میں درج مقدمات کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جب تک درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا، پولیس کو شہباز گِل کی گرفتاری سے روکا جائے۔
دوسری جانب عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے وکیل ظہور محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ عدالت نے کیس کے فیصلوں تک شہباز گِل کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔
[ad_2]