[ad_1]
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں کمسن بچے کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کے مطابق اغواء کے بعد قتل ہونے والے بچے کی عمر 7 سال تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے بچے کو تاوان کی غرض سے اغواء کیا تھا اور 4 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ درج کیے گئے مقدمے میں قتل کے بعد تاوان کی دفعہ بھی شامل کر دی جائے گی۔
[ad_2]