سراج الحق—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد نہیں ہوا بلکہ مالک بدل گیا، انگریز گیا اور گندمی رنگ کا مالک آ گیا۔

سراج الحق نے بدین میں کھوسکی روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول وزیرِ خارجہ بننے کے بعد کبھی کبھار پاکستان کے دورے پر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یہاں سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، بلاول نے اسلام آباد تک مہنگائی کے خلاف مارچ کیا تھا، سندھ میں آج آٹا 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہم وزیرِ اعلیٰ اور بلاول ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے، سیلاب آیا بستیاں بہا لے گیا، زراعت اور معیشت تباہ ہو گئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ قوم کی مائیں اور بہنیں سردی میں سڑکوں پر بیٹھی ہیں اور یہ ہیلی کاپٹروں میں مزے کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان سے کفر کے سودی نظام کا خاتمہ کریں گے، آج پاکستان کے زرِمبادلہ ختم ہو گئے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *