[ad_1]
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئے سال میں سب سے بڑا چیلنج پاکستان کی معیشت کی بحالی کا ہے۔
احسن اقبال نے اہلِ وطن کے لیے جاری کیے گئے نئے سال کی مبارک باد کے پیغام میں یہ بات کہی ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ سال ہمارے لیے نئی امنگوں، جذبوں اور ولولوں کے ساتھ طلوع ہو رہا ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ 2022ء میں ہم نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستان نے تاریخ کی سب سے بڑی موسمیاتی تبدیلی کی تباہی دیکھی، اس تباہی نے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آئیے سب ذاتی اختلافات بھلا کر اپنے ملک کے لیے 2023ء میں زیادہ محنت کریں۔
[ad_2]