[ad_1]
خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں ایس ایچ او تھانہ باڑہ کے گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا ہے۔
خیبر پولیس کے مطابق مذکورہ نامعلوم ملزمان ایس ایچ او کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔
خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایک اور واقعے میں خیبر ہی کے علاقے غیبی نیکہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
خیبر پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
ڈی پی او لکی مروت ضیاء الدین احمد کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار تحسین اللّٰہ شہید ہو گئے۔
[ad_2]