[ad_1]

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

ایم کیو ایم دھڑوں کو ایک کرنے کا مشن کڑے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سے پارٹی آفس جاکر ملاقات کی۔

گورنر سندھ کی آمد پر مصطفیٰ کمال نے گلدستہ پیش کرکے انکا استقبال کیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے خود کو گورنر ہاؤس کی دیواروں کے پیچھے محصور نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کو بھائی کہا ہے اور وہ جسے بھائی کہتے ہیں، پھر اسے نبھایا بھی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ان کی ایم کیو ایم کے گورنر کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں نہیں ہوئیں۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ انہیں کسی نے نہیں کہا کہ ملاقاتیں کریں، تنقید چھوڑیں، اختلافات بھلائیں اور ہاتھ تھامیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں دل سے چاہتا ہوں کہ ہم سب اختلافات بھلا کر آگے بڑھیں، میں جس منصب پر ہوں وہاں سیاسی بات نہیں بلکہ اخلاقی بات کرسکتا ہوں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ سے ملنے سے پہلے مصطفیٰ کمال کی وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *