[ad_1]

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مسائل فیکٹری مالکان کی یک طرفہ اور اجتماعی کوششوں سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے فیکٹری مالکان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ کراچی کا میئر منتخب ہونے پر کورنگی انڈسٹریل ایریا خصوصاً جام صادق پل اور کاز وے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

اجتماعی کوشش سے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مسائل حل ہو سکتے ہیں: حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے فیکٹری مالکان کی اجتماعی کوششیں متعلقہ حکام کو متحرک کر سکتی ہیں۔

اس موقع پر صنعت کار خرم خلیل نینی تال والا، ڈاکٹر مدیان خان، ارشد افتخار، قیصر وحید، میاں زاہد، صفیر الدین، عابدی، طاہر خان، راشد مقبول، منظر عالم، عمر جاوید اور بلال میمن بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر مدیان خان نے حافظ نعیم الرحمٰن کو کورنگی انڈسٹریل ایریا کے مسائل، امن و امان کی بدترین صورتِ حال اور سڑکوں کی حالتِ زار کے بارے میں آگاہ کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *