[ad_1]
پی ٹی آئی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی ہے، تاہم تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے استعفوں کے لیے اسپیکر سے ملاقات سے معذرت کر لی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پرویز خٹک استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات نہیں کرنا چاہتے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے پارٹی کی قیادت کو وفد کے ساتھ پیش نہ ہونے کا پیغام آخری وقت میں بھجوایا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی غیر موجودگی میں اسد قیصر آج اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پارلیمنٹ میں واپسی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پرویز خٹک استعفوں کی بجائے مستقبل میں انتخابات پر بات کے لیے وفد کا حصہ ہوں گے۔
[ad_2]