[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ ن کے ساتھ معاہدوں میں تاخیر پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم کیو ایم کے عہدے داران اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

متحدہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی نے اجلاس میں طے شدہ اعلامیے کی توثیق کی۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اجلاس میں طے پایا کہ ایم کیو ایم غریب و متوسط طبقے اور مہاجروں کی محرومیوں کے ازالے کی کوششیں جاری رکھے گی۔

اجلاس میں ذمے داران اور کارکنان کو ثابت قدمی پر خراجِ تحسین جبکہ شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

کنوینر و اراکینِ رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شہری سندھ کے لیے کاوشوں کو سراہا۔

متحدہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے مشن کی طرف کامیابی سے گامزن ہے، تنظیم کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *