[ad_1]

گھر کی سیڑھیوں پر نوجوان کو فائرنگ سے قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور—تصویر بشکریہ گوگل
گھر کی سیڑھیوں پر نوجوان کو فائرنگ سے قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور—تصویر بشکریہ گوگل

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے گلستانِ جوہر میں فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے کیس میں گرفتار 3 پولیس اہلکاروں کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس سے قبل کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کی عدالت میں تینوں گرفتار پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا۔

گرفتار پولیس اہلکاروں میں شہر یار، فیصل اور ناصر شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار تینوں پولیس اہلکاروں کے خلاف گزشتہ رات فائرنگ کر کے نوجوان عامر حسین کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ شارعِ فیصل میں درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلستانِ جوہر کراچی میں گھر کی دہلیز پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

عینی شاہد چوکیدار کے بیان کے مطابق عامر کو گولی گھر کے باہر ماری گئی۔

گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات میں تضادات پایا گیا، ایس ایس پی ایسٹ نے اعتراف کیا کہ ملزم اہل کاروں کا یہ مؤقف درست نہیں لگتا کہ ان پر فائر کیا گیا۔

مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل نہ روکنے پر اہل کار پیچھا کرتے آئے اور عامر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر گلستانِ جوہر میں اپنے اپارٹمنٹ میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے سیڑھیوں کی طرف دوڑا اور اچانک پولیس کی گولی لگنے سے گر پڑا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس میں قتل اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقتول عامر کی والدہ نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *