[ad_1]
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد کی استعفوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آج ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے ارکانِ اسمبلی کے استعفوں پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا تھا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، عامر ڈوگر، اسد عمر، اسد قیصر اور پرویز خٹک شامل ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اپنے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کا لائحہ عمل طے کرے گا۔
اس حوالے سے عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں ارکان کے استعفوں پر اپنا مؤقف پیش کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارکان کے استعفوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی سے تاریخ طے کریں گے۔
[ad_2]