[ad_1]
کراچی میں دو روز قبل بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں کار پر فائرنگ سے قتل کیے گئے رفیع اللّٰہ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے دوست نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار پر فائرنگ کی، جبکہ واردات کے وقت کار میں خاتون ڈانسر بھی موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دوستوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بھی یہی خاتون ہے جو واقعے کے بعد سے تاحال لاپتہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ قتل کے واقعہ کی بنیادی وجہ خاتون ڈانسر سے دوستی ہے، خاتون مقتول کے دوست نور زمان کی بھی دوست رہ چکی ہے۔
واردات سے قبل مقتول اور ملزم کے دوستوں نے ڈیرے پر نائٹ ڈانس پارٹی رکھی تھی، پارٹی کے بعد رفیع اللّٰہ صبا نامی خاتون کو اپنے ساتھ کار میں بٹھا کر لے گیا، جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کی۔
واقعے کے بعد رفیع اللّٰہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ صبا نامی خاتون، ملزم نور زمان اور اس کے دوست تاحال لاپتہ ہیں۔
[ad_2]