[ad_1]
الیکشن کمیشن نے31 دسمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو یونین کونسلز کی تعداد 125 کرنے کا اختیار ہے، عدالت نے قرار دیا کہ یونین کونسلز کی تعداد سے متعلق نوٹیفکیشن کے بغیر الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ان یونین کونسلز کی حد بندی کرنی ہے، 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے جاتے ہیں، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے تھے۔
الیکشن کمیشن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون اور سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، پی ٹی آئی کی طرف سے بابر اعوان اور علی نواز اعوان، جماعتِ اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
[ad_2]