[ad_1]
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 ویں یومِ شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ان کے مزار پر حاضری دی۔
مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ شہید بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے آرہے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ آصف زرداری کی پچھلے دنوں طبیعت ناساز تھی جوکہ اب بہتر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے اگلے وزیرِ اعظم بنیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر ملک کو موجودہ بحران سے نکالنا ہے، اس سے حکومت اکیلے نہیں نکل سکتی، کچھ سخت قسم کے فیصلے لینے ہیں جس کے لیے عوام سے کہیں گے کہ وہ ساتھ دیں۔
اُنہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں الیکشن کروا دیں، 4 سال میں آپ نے ملک کا حال خراب کردیا، پہلے تو سینہ چوڑا کر کے کہا کہ اتنے ارب ڈالر لاؤں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن سے پہلے بڑی باتیں کیں، کہتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ میں بڑا کام کیا، ملک کی معاشی صورتحال تشویش ناک ہے اور وفاقی حکومت کا اس کو ادراک ہے۔
[ad_2]