[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے آج معاشی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس میں معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

گرتی ہوئی معاشی صورتِ حال پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں معاشی صورتِ حال پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف نے بنیادی اصلاحات کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ورکنگ گروپ معیشت اور گورننس پر سفارشات تیار کر رہے ہیں، ان گروپوں میں پاکستانی اور بیرونِ ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکمرانوں سے نجات کے بعد بڑی اصلاحات کے بغیر ملک 8 ماہ کے گرداب سے نہیں نکل سکتا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *