[ad_1]

عمر سرفراز چیمہ—فائل فوٹو
عمر سرفراز چیمہ—فائل فوٹو

مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید کے پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آ گیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے جھوٹ بھی بولا۔

لاہور میں مشیرِ داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مشیر برائے احتساب مصدق عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، فرانزک کے مطابق گارڈز کے تمام ہتھیاروں کو کلیئر قرار دیا گیا ہے، حملہ آور یقیناً ایک سے زائد تھے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہو چکا کہ سوچی سمجھی سازش کی گئی، لانگ مارچ روکنے کے لیے ہمیں دھمکیاں دی گئیں، حکومت کی طرف سے عمران خان پر حملے کی مذمت نہیں کی گئی، مذمت کی بجائے خاموش اختیار کی گئی، ن لیگ کے رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جے آئی ٹی سے تعاون کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تو ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس میں تھی، پولیس میں انٹر ڈپارٹمنٹل تحقیقات بھی جاری ہیں، ن لیگ کے رہنماؤں کو بیانات کے لیے بلایا لیکن وہ نہیں آئے، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلا ہے کہ ملزم اکیلا نہیں تھا۔

مشیرِ داخلہ پنجاب نے کہا کہ کس کی گولی سے ہلاکت ہوئی، اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں، ایک بات تحقیقات میں سامنے آ چکی ہے کہ عمران خان کے گارڈ کی گولی سے ہلاکت نہیں ہوئی، جلد اصل مجرموں تک پہنچ جائیں گے، ن لیگ کے لندن کے رہنماؤں نے 3 لوگوں کے نام لیے، اس پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ملزم نوید لاہور سے روانہ ہوا اور 5 روز بعد وزیر آباد پہنچا، معظم کس کی گولی کا نشانہ بنا یہ تحقیقات جاری ہیں، یہ واضح ہے کہ معظم گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوا، لگتا تھا وہاں ایک سے زائد شوٹرز بھی تھے۔

عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ سوچھی سمجھی سازش کے ساتھ جو تاثر دیا گیا اس میں سچائی نہیں، تحریکِ لبیک نے عمران خان پر حملے سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے، حافظ آباد کی ن لیگ کی قیادت نے عمران خان کو جان سے مارنے کا دوبارہ اعلان کیا تو قانونی کارروائی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دامن صاف ہے تو جنہیں جے آئی ٹی میں بلایا گیا وہ آئیں، جو جے آئی ٹی میں نہیں آئیں گے انہیں گرفتار کیا جائے گا، تسنیم حیدر نے لندن میں کہا کہ نواز شریف، مریم نواز اور ناصر بٹ قاتلانہ حملے کی سازش میں ملوث ہیں، جے آئی ٹی سے تسنیم حیدر کا رابطہ ہوا، مثبت چیزیں سامنے آئیں گی تو بتائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *