رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرز پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سر انجام دیں گے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔

وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کردی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *