خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پی ڈی ایم کا وزیر اعلیٰ بنانے کا وقت گزر گیا۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی نے چارج نہ چھوڑا تو آرٹیکل 245 کے تحت فوج اور رینجرز طلب کرنے کا اختیار موجود ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ فواد چوہدری کیمرے کے سامنے کچھ اور بات کرتے ہیں، اکیلے میں کچھ اور۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ فواد چوہدری ن لیگ کے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں۔

خلیل طاہر سندھو کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو پی ڈی ایم کا وزیر اعلیٰ بنانے کا وقت گزر گیا، آج وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا تھا، حکومتی ارکان کو پہنچنا چاہیے تھا۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ  گورنر نے آج وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے کہا ہے،  آئین کے مطابق گورنر جب چاہے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کا کہ سکتا ہے۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو پہلے ڈی نوٹی فائی کیا جائے گا،  اپوزیشن کی طرف سے صرف ایک رکن کا ہونا ضروری ہے، 186ارکان کی حمایت وزیر اعلیٰ نے حاصل کرنی ہیں، وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کیا جاتا ہے تو وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہوگا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *