فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے سے گریز کیا تو سمجھا جائے گا کہ وہ اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ گورنر کی ہدایت کی تعمیل وزیراعلیٰ اور اسپیکر نے کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل اعتماد کا ووٹ لینا وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

رہنما ن لیگ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پاس 186 ارکان کی حمایت حاصل ہے تو ایوان میں ثابت کیوں نہیں کرتے؟

ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کے پاس ارکان کی حمایت ہوتی تو وہ اسپیکر کی رولنگ کا سہارا نہ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس جاری ہے وزیراعلیٰ کو کل اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *